سندھ کا ثقافتی ورثہ اور سائنسی روایت دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک ہے،وزیر اعلٰی سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کا ثقافتی ورثہ اور سائنسی روایت دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک ہے جوکہ صوبے بھر میں سائنسی لٹریسی ، اختراع اور جامع تعلیم کے فروغ کے لیے سندھ حکومت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

لاڑکانہ اور سکھر میں میگنفائنگ سائنس سینٹر قائم کیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بات سندھی ثقافتی دن کے موقع پر داؤد فاؤنڈیشن کے میگنیفائی سائنس سینٹر میں انٹرایکٹو نمائش، لوسٹ سٹیز آف دی انڈس ڈیلٹا کی افتتاحی تقریب میں بطورِ مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب میں داؤد فاؤنڈیشن کے چیئرمین حسین داؤد، داؤد خاندان کے اراکین، ماہرین تعلیم، طلباء، محققین اور سول سوسائٹی کے معزز افراد نے شرکت کی۔مرادعلی شاہ نے کہا کہ یہ نمائش اس بات کی واضح یاد دہانی کراتا ہے کہ سندھ ہزاروں سالوں سے علم، شہری منصوبہ بندی اور تخلیقی صلاحیتوں کا گہوارہ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادیٔ سندھ کی تہذیب دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ہے جو اپنے سائنسی طبع، پائیدار انجینئرنگ، فنون لطیفہ اور دستکاری کے لیے مشہور ہے۔آج انڈس ڈیلٹا کے گمشدہ شہروں کے افتتاح نے ہمیں ایک بار پھر اپنےشاندار ورثے سے جوڑ دیا ہے جسے جدید، سائنسی انداز میں اپنی نئی نسل کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ سندھ نے سائنس، ثقافت اور کمیونٹی لرننگ کو یکجا کرنے پر داؤد فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ میگنی فائی سائنس سینٹر اپنے قیام 2021 سے اب تک 650,000 سے زائد افراد و سیاح کا خیرمقدم کرچکاہے ۔سینٹر طبیعیات، کیمسٹری، حیاتیات، ماحولیاتی سائنس اور روزمرہ زندگی کے تصورات پر 400 سے زیادہ نمائشوں کا انعقادکرچکاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سینٹر کی خوبصورتی یہ ہے کہ یہاں بچے، بالغ، اساتذہ، خصوصی افراد گو کہ سب کو یکساں طور پر خوش آمدید کہا جاتا ہے اور یہ افراد یہاں آکر بہت متاثر ہوتے ہیں۔ اس سینٹر کا قیام ہی اسے مقبول بناتاہے ۔مراد علی شاہ نے خاص طور پر سرکاری اسکولوں کے لیے STEM پروگراموں، اساتذہ کی تربیت کے اقدامات اور کمیونٹی آؤٹ ریچ کے ذریعے عوامی تعلیم میںTDFکے تعاون کوسراہا۔یہ نہ صرف تعلیم فراہم کرنے کا بہترین اقدام ہے بلکہ یہ افراد کو بااختیار بناتاہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ڈیجیٹل مہارتوں، ریسرچ کلچر، ماحولیاتی آگاہی اور بہترمستقبل حوالے سے یکساں وژن رکھتی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھی ثقافتی دن اس بات کی یاددہانی کراتا ہے کہ ثقافت صرف ورثے تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ اس کی جڑیں تحقیقات، تخلیقی صلاحیتوں اور اُن قدروں کی تلاش ہے جس سے وادیٔ سندھ کی تہذیب پنپتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نمائش ہمارے آباؤ اجداد کی سائنسی صلاحیتوں کو ہمارے آج کے نوجوانوں کی اختراعی صلاحیتوں کے ساتھ جوڑتی ہے۔مراد علی شاہ نے حسین داؤد کی قیادت اور قومی ترقی کے لیے داؤد فاؤنڈیشن کے مسلسل عزم کو سراہا۔ وزیر اعلیٰ سندھ کہا کہ میگنیفائی سائنس جیسے مراکز علم پر مبنی معاشرے کی تعمیر کے سفر میں ہمارے کلیدی شراکت دار ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے اپنی تقریر کا اختتام اس امید پر کیایا کہ میگنیفائی سائنس سینٹر آنے والی نسلوں کی حوصلہ افزائی کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ سائنس، ثقافت اور تخیل کے ذریعے ہی قومیں عروج پاتی اور ترقی کرتی ہیں۔

جواب دیں

Back to top button