لوکل کونسل بورڈ فی الفور کم از کم اجرت 40 ہزار روپے کا نوٹیفکیشن جاری کرے،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا

ایبٹ آباد(بلدیات ٹائمز) لوکل کونسل بورڈ پشاور پانچ ماہ گزرنے کے باوجود فکس پے ماہانہ کم از کم تنخواہ 40 ہزار روپے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے میں ناکام رہا جس کے باعث صوبہ بھر میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والے فیکس پے اور ڈیلی ویجز ملازمین میں مہنگائی کے اس مشکل دور میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے عہدیداران شوکت کیانی،حاجی انور کمال خان مروت، محبوب اللہ اور سلیمان خان ہوتی نے صوبائی حکومت ، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ، وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا ، چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا ، سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا اور سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی حکومت محکمہ لیبر ویلفیر خیبرپختونخوا کے مینیمم ویجز 40 ہزار روپے ماہانہ کے احکامات پر جلد از جلد عملدرآمد کیا جائے اورباقاعدہ سرکلر جاری کریں تاکہ بلدیاتی اداروں کے غریب دیہاڑی دار اور فکس پے ملازمین کو ان کا حق مل سکے صوبائی حکومت نے کم از کم ماہانہ اجرت چالیس ہزارروپے مقرر کی ہے لوکل کونسل بورڈ پشاور نے اس کا نوٹیفکیشن ابھی تک جاری نہیں کیا،صوبائی حکومت کے احکامات پر پانچ ماہ گزرنے کے باوجود عمل درآمد نہیں ہو سکا ہے ٹی ایم ایز اور لوکل کونسل بورڈ میں کام کرنے والے ڈیلی ویجز ملازمین سراپا احتجاج بن گئے ہیں فیڈریشن نے صوبائی حکومت سے فوری طور پر نوٹس لے کر اس نوٹیفکیشن پر عمل درآمد کرتے ہوئے چالیس ہزار روپے ماہانہ اجرت کی منظوری دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button