مسیحی برادری کے تہوار ایسٹر کی مناسبت سے ستھرا پنجاب صفائی ٹیموں کی جانب سےشہر کو زیرو ویسٹ کر نے کے لیے عملہ متحرک ہے جبکہ خصوصی صفائی اقدامات کے تحت ایسٹر سے قبل شہر کے 263 چرچز کی صفائی دھلائی یقینی بنائی جا رہی ہے۔81 کرسیچن کالونیز میں صفائی ستھرائی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ایسٹر تقریبات کے پیشِ نظر ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کی ہدایت پر سیکرڈہارٹ، کیتھیڈرل، انار کلی، ڈون باسکو،نولکھا، سینٹ انتھونی چرچ سمیت شہر کے تمام بڑے گرجا گھروں کی واشنگ کی جا رہی ہے۔سینٹ اینڈریوز،سینٹ انتھونی،سینٹ جوزف، سینٹ میری ،لوہاری گیٹ چرچ کی واشنگ کیلئے بھی عملہ تعینات کیا گیا۔یوحنا آباد، بیگم کوٹ، کرسچن پارک ونڈالا روڈ، چرچ محلہ سمیت دیگر مسیحی علاقوں میں زیرو ویسٹ آپریشن مکمل کرنے کے لیے عملہ تعینات ہے۔سینٹ میری ،کچی آبادی ایف سی کالج،بہار کالونی، نجات پورہ بند روڈ،نجف کالونی، سادات کالونی، مریم کالونی،وسن پورہ،بلال ٹاؤن،کریم پارک کرسچن کالونی میں صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایسٹر کے موقع پر صفائی مشینری فیلڈ میں متحرک رہے گی۔شہریوں کوہرموقعے اور تہوار پر صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔مسیحی برادری کی خوشیوں میں ان کے ساتھ ہیں۔شہریوں سے گزارش ہے کہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھنے کے لیے صفائی عملے کا ساتھ دیں۔
Read Next
9 گھنٹے ago
بسنت 2026 کی طرح بسنت 2027 کو بھی پرامن بنایا جائے گا،وقار احمد،فیصل کامران،علی اعجاز
10 گھنٹے ago
لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے سات روزہ خصوصی "چمکتا لاہور صفائی و واشنگ مہم” کا باقاعدہ آغاز
10 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کا تجاوزات کے خلاف لنڈا بازار میو ہسپتال،جی پی او چوک،بیدیاں روڈ، شالیمار،ہربنس پورہ ،جی ٹی روڈ پر آپریشن
11 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا داتا گنج بخش زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،3 مسمار
1 دن ago
ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا تحصیل راوی کا دورہ،پنڈی داس روڈ اور جیا موسیٰ میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ
Related Articles
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن 6 مسمار
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ شہری سہولیات کی گرین بیلٹس پر غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کارروائی،6 سیل،3 ملزمان گرفتار،ایف آئی آر درج
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا اتوار کے روز بڑی مارکیٹوں اور بازاروں میں مؤثر آپریشن،تجاوزات کا مکمل صفایا
2 دن ago


