لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبر پختون خوا کے رہنماؤں چیئرمین محبوب اللہ، صدر حاجی انور کمال، جنرل سیکرٹری محمد سلیمان ہوتی اور پاکستان ورکرز فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین جناب شوکت علی انجم نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بلدیاتی ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی کا واحد مؤثر حل “اکاؤنٹ فور” کی بحالی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبہ بھر کے بلدیاتی ملازمین فیڈریشن کے پلیٹ فارم پر متحد ہیں اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے خیبر پختون خوا کے بلدیاتی ملازمین کی احتجاج میں بھرپور شرکت کو مثالی اتحاد، یکجہتی اور فیڈریشن کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کا عملی مظاہرہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملازمین نے ثابت کیا ہے کہ وہ اپنے حقوق کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ احتجاج میں “اکاؤنٹ-4 بحال کرو” ہی ملازمین کا واحد اور بنیادی مطالبہ ہے، جو نہ صرف ان کے مسائل کا مستقل حل ہے بلکہ موجودہ مالی بحران کے خاتمے کے لیے بھی ناگزیر ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اکاؤنٹ-4 کو بحال کیا جائے تاکہ بلدیاتی ملازمین کو درپیش مالی مشکلات کا خاتمہ ہو سکے اور ان کی تنخواہوں و پنشن کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا سکے۔
Read Next
13 گھنٹے ago
صوابی پریس کلب کی تقریبِ حلف وفاداری،ثمر بلور کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت؛ 15 لاکھ گرانٹ،میڈیا کالونی کے قیام کی یقین دہانی
2 دن ago
خیبر پختونخوا صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس،8 ترقیاتی سکیموں کی منظوری
4 دن ago
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کی زیرِ صدارت انسدادِ پولیو اقدامات پر اجلاس
5 دن ago
پاکستان ورکرز فیڈریشن اور لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کی طرف سے محمد حنیف رامے کو بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارکباد
1 ہفتہ ago





