مہمند ڈیم سے منسلک کمیونٹی اسکیمز کے حوالے سے محکمہ منصوبہ بندی و ترقی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں عوامی نمائندوں، ضلعی انتظامیہ، واپڈا حکام اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈیم کے ساتھ منسلک کمیونٹی سے متعلق منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ان کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے مختلف علاقوں میں مقامی سطح پر درپیش مسائل اور ضروریات کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کیں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقی محمد اسلام زیب نے ہدایت کی کہ تمام کمیونٹی اسکیمز کے PC-1 جلد از جلد تیار کرکے جمع کرائے جائیں تاکہ ان کی منظوری اور عمل درآمد کے مراحل کو تیز کیا جاسکے۔ انہوں نے چیف اکانومسٹ کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی تیاری اور منظوری کے عمل میں مکمل معاونت فراہم کی جائے تاکہ پراسیس میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو اور منصوبوں پر کام بروقت شروع ہوسکے۔ مہمند ڈیم کے ساتھ منسلک یہ کمیونٹی اسکیمز مقامی آبادی کی فلاح و بہبود، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور علاقے کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے اہم ثابت ہوں گی۔
Read Next
2 گھنٹے ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا نےبلدیاتی اداروں کے اڈہ جات کا کنٹرول لوکل ایریا اتھارٹیز کے حوالہ کرنے کے حکومتی فیصلہ کو غیر دانشمندانہ قرار دے دیا
22 گھنٹے ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے وفد کی سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی کی قیادت میں لوکل کونسل بورڈ کے سیکریٹری وحید الرحمان سےملاقات
2 دن ago
*پشاور کی تاریخ کے سب سے بڑے 200 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام پر کام تیز*
2 دن ago
حاجی ہارون صفت فریضۂ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے،لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی جانب سے مبارکباد
3 دن ago
رنگ روڈ، پی ڈی اے ٹول پلازہ حیات آباد کے مقام پر دو لینز پر مشتمل انڈر پاس منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا
Related Articles
پاکستان بالخصوص صوبہ خیبر پختونخوا کی فیڈریشنز، یونینز اور ملازمین کی نمائندہ تنظیموں کے قائدین کے نام ایک اہم پیغام!
3 دن ago
بلدیاتی اداروں سے وابستہ ملازمین کی نمائندہ تنظیم لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن نے مجوزہ وفاقی بجٹ کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا
3 دن ago
ڈبلیو ایس ایس سیز ملازمین کا ملازمتی تحفظ وقت کی اہم ضرورت ہے،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا
5 دن ago



