*وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت واسا پنجاب کا اعلیٰ سطحی اجلاس*

وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت واسا پنجاب کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔چیئرمین واسا پنجاب چودھری شیر علی، وائس چیئرمین واسا لاہور چودھری شہباز اور ڈی جی واسا طیب فرید نے شرکت کی۔نئے اضلاع میں واسا کے انتظامی سٹرکچر کی بہتری اور ایم سیز سے مشینری و عملے کی حوالگی کا جائزہ لیا گیا۔31 دسمبر تک واسا پنجاب کی مکمل فعالیت اور درپیش مسائل پر بریفنگ دی گئی۔وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے تمام ایم ڈیز کو متعلقہ ایم سیز ، ضلعی انتظامیہ اور پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے مشاورت کی ہدایت کی۔ صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ مون سون سے قبل تمام اضلاع میں واسا مشینری و افرادی قوت کا حامل ہوگا۔عوامی شکایات کے تدارک کیلئے جیو ٹیگنگ معہ تصاویر لازم، زبانی جمع خرچ پر کام نہیں چلے گا۔ ضلعی سطح پر نکاسی آب کے منصوبوں میں شفافیت اور بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ صاف ستھرا پنجاب مہم میں واسا کا کردار بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

جواب دیں

Back to top button