وفاقی حکومت کی جانب سے پشاور ناردرن بائی پاس کی تعمیر کے لیے بقیہ 5 ارب روپے کی فراہمی میں تاخیر پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے روڈ کی جلد تعمیر یقینی بنانے کے لیے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کو نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کو 5 ارب روپے کی فوری فراہمی کے احکامات جاری کیے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی ہدایات پر کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے

ناردرن بائی پاس کا دورہ کیا تھا اور روڈ پر کام کی سست روی کا نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا تھا جس میں روڈ پر کام کی سست روی کی سب سے بڑی وجہ وفاقی حکومت کی جانب سے بقیہ 5 ارب روپے کی فراہمی میں تاخیر بتائی گئی جس کو وزیر اعلیٰ خیبر کے نوٹس میں لایا گیا جس پر انہوں نے روڈ کی جلد تعمیر یقینی بنانے کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کو 5 ارب روپے کی فراہمی کا اعلان کیا جس کے بعد روڈ کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کا کافی حد تک خاتمہ کرکے تعمیراتی کام میں تیزی لائی گئی روڈ کی تعمیر سے صوبائی دارالحکومت پشاور میں ٹریفک اژدہام پر مکمل قابو پا لیا جائے گا اور رنگ روڈ، جی ٹی روڈ، جمرود روڈ اور یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کا بوجھ بڑی حد تک کم ہو جائے گا اور پنجاب اور خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع سے قبائلی ضلع خیبر اور افعانستان آنے اور جانے والی ٹریفک رنگ روڈ، جی ٹی روڈ، یونیورسٹی روڈ اور جمرود روڈ استعمال کیے بغیر بآسانی اپنے منزل مقصود تک پہنچ سکے گی






