*محکمہ خزانہ گلگت بلتستان کا جدید مالیاتی اصلاحات کیلئے اہم اقدامات، گلگت بلتستان میں،آن لائن DDO سسٹم اور ڈیش بورڈ رپورٹس کا نفاذ۔*

سیکریٹری محکمہ خزانہ گلگت بلتستان عزیز احمد جمالی کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،جس میں SAP فنانشل سسٹم اور ڈیش بورڈ پر مبنی اصلاحات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اکاؤنٹنٹ جنرل گلگت بلتستان اور فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف فنانشل اکاؤنٹنگ اینڈ بجٹنگ سسٹم (FABS) کے نمائندگان نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، جبکہ منصوبہ بندی و ترقیات (P&D) ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے اور تکنیکی ٹیمیں اجلاس میں شریک تھیں۔ڈائریکٹر FABS نے جدید مالیاتی نظام کے خدوخال اور اس کے فوائد پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں جن اقدامات پر اتفاق کیا گیا،ان میں ڈیش بورڈ رپورٹس کا نفاذ،گلگت بلتستان میں DDOs کے لیے آن لائن سسٹم،OM ماڈیول اور انسانی وسائل کی استعداد کار میں اضافہ اور ماہانہ سول اکاؤنٹس کی گرانٹ وار رپورٹنگ شامل ہیں۔اجلاس میں سیکریٹری فنانس گلگت بلتستان عزیز احمد جمالی نے جدید مالیاتی نظام اپنانے اور عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر کہا گیا کہ یہ اقدامات علاقے میں شفافیت، استعداد اور بروقت فیصلہ سازی کو فروغ دیں گے۔

جواب دیں

Back to top button