وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعرات کو گل پلازہ آتشزدگی کے واقعے سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کا جائزہ لیا اور رپورٹ کا تفصیلی مطالعہ کرکے سفارشات پیش کرنے کے لیے وزارتی کمیٹی قائم کر دی۔وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن، ناصر شاہ اور ضیا لنجار، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، پرنسپل سیکریٹری وزیراعلیٰ (پی ایس سی ایم) آغا واصف، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ (اے سی ایس ہوم) اقبال میمن، انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) جاوید اوڈھو، ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان، کمشنر کراچی حسن نقوی، سیکریٹری قانون علی احمد بلوچ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ آتشزدگی کا واقعہ 17 جنوری 2026 کو پیش آیا، جس کے بعد کابینہ کی ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی، جس نے ٹرمز آف ریفرنس (ٹی او آرز) کی منظوری دی۔ یہ ٹی او آرز سندھ ہائی کورٹ کے ساتھ شیئر کیے گئے، جس کے بعد 4 فروری 2026 کو کمیشن آف انکوائری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ کمیشن نے 16 فروری سے 25 مارچ کے دوران سائٹ وزٹس اور سماعتیں کیں اور 7 اپریل کو اپنی رپورٹ حکومت سندھ کو پیش کی۔رپورٹ کے مطابق عمارت میں مؤثر فائر فائٹنگ نظام، مناسب الارم اور کمیونیکیشن سسٹم اور محفوظ انخلا کے انتظامات موجود نہیں تھے۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ فائر بریگیڈ کو اطلاع دینے میں تاخیر ہوئی جبکہ ایمرجنسی رسپانس مقررہ معیار کے مقابلے میں نمایاں طور پر سست رہا۔ انکوائری رپورٹ میں متعدد اسٹیک ہولڈرز کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ نے بلدیات، قانون اور صنعت کے وزراء پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جو اپنی سفارشات پیش کرے گی۔
Read Next
2 دن ago
*سندھ اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کثرتِ رائے سے منظور*
2 دن ago
*ضبط شدہ گندم فلور ملز کو جاری کرنا شروع کردی جائے،صارفین کو سستا آٹا فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعلیٰ سندھ*
6 دن ago
*سندھ کے 5 ہونہار طلبہ نے آکسفورڈ یونیورسٹی کےلیے بھٹو اسکالرشپس جیت لیں*
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات؛وفاق اور صوبوں کے درمیان رابطہ کاری بڑھانے پر اتفاق
1 ہفتہ ago
کراچی کا مستقبل ہماری مشترکہ کوششوں اور یکجہتی پر منحصر ہے،سید مراد علی شاہ
Related Articles
صوبے کی تقسیم اور نئے صوبوں کے قیام کی کوششیں متفقہ طور پر مسترد،سندھ اسمبلی میں اہم قرارداد منظور
2 ہفتے ago
مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس،کچے کی زمین کے سروے کےلئے 70 کروڑ 50 لاکھ روپے کی منظوری
2 ہفتے ago



