*ضلعی انتظامیہ لاہور نے مزید3 جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گرفتار کر لئے*

ضلعی انتظامیہ لاہور نے مزید3 جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گرفتار کر لئے ہیں۔ تحصیل نشتر ٹاؤن سے تینوں نوسرباز گرفتار کئے گئے۔تینوں نوسرباز اپنے آپ کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بتا رہے تھے۔اسسٹنٹ کمشنر نشتر محمد سلیم آسی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر نشتر نے موقع پر تینوں نوسربازوں کو رنگے ہاتھوں کو پکڑ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نشتر نے تینوں جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ نوسربازوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروا دیا گیا۔ڈی سی لاہور سید موسٰی رضا نے کہا ہے کہ شہری نو سربازوں سے ہوشیار رہیں۔ جہاں کہیں کرپٹ اور بلیک میلنگ عناصر پائیں، فوری ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹ یا فیس بک پیج پر اطلاع دیں۔

جواب دیں

Back to top button