کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی کی ضلع منڈی بہاءالدین آمد، کمشنر گوجرانوالہ نے ضلع میں جاری ترقیاتی سکیموں ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول، یونین کونسل آفس، رسول یونیورسٹی اور سبزی و پھل منڈی کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجہ حیدر عباس، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ مبشر حسن اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے جاری ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح عوام الناس کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنا ہے، ترقیاتی سکیموں کیلئے مختص فنڈز قوم کی امانت ہیں، جن کی ایک ایک پائی دیانتداری سے خرچ کی جانی چاہیے۔ کمشنر گوجرانوالہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت عوام کی معیار زندگی کو بہتر بنانے اورخستہ حال سڑکوں کی تعمیر و بحالی، صفائی ستھرائی سمیت ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے تمام تر اقدامات کئے جا رہے ہیں لہذا ان ترقیاتی منصوبوں کو مکمل شفافیت اور حکومتی ترجیحات کے مطابق مقررہ معیار اور مدت کے اندر مکمل کیا جائے۔
Read Next
7 گھنٹے ago
کمشنر راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت اہم اجلاس، ایف ڈی اے کے زیر اہتمام ترتیب دیئے گئے فیصل آباد ماسٹر پلان کے ڈرافٹ کا جائزہ
2 دن ago
ڈی سی لاہور محمد علی اعجاز کاضلع بھر کےصنعتی یونٹس کی انسپکشن کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم
2 دن ago
*کمشنر لاہورمریم خان کی زیر صدارت ڈویژنل اجلاس۔ عمارات سیفٹی سروے، بوائلرز، بیوٹیفکیشن و پارک بہتری کا جائزہ*
2 دن ago
*صوبہ بلوچستان کے زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز کا لاہور کا دورہ۔ کمشنر لاہور مریم خان نے اے سی ز کو خوش آمدید کہا*
3 دن ago
*کمشنر لاہورمریم خان کا ڈویژنل دفتر کے موٹرسائکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کا جائزہ*
Related Articles
ڈی سی آفس لاہور میں بسنت مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم،فری سیفٹی راڈز کی تقسیم جاری ہے،کمشنر لاہور مریم خان
1 ہفتہ ago
ضلع لاہور کی حدود میں محفوظ بسنت کے حوالے سے موٹرسائیکلز پر مفت سیفٹی راڈز لگانے کی مہم کا افتتاح
1 ہفتہ ago




