ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے زیرِ صدارت بلدیاتی انتخابات 2025 کے پولنگ اسٹیشنز سے متعلق ایک اہم اجلاس

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے زیرِ صدارت بلدیاتی انتخابات 2025 کے پولنگ اسٹیشنز سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلعی الیکشن کمشنر کے علاوہ تمام ریٹرننگ آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران مسائل سے دوچار پولنگ اسٹیشنز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور ان کی نشاندہی کی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جن پولنگ اسٹیشنز میں شدید نوعیت کے مسائل درپیش ہیں، انہیں تبدیل کیا جائے گا، جبکہ سیکیورٹی کے حوالے سے تمام پولنگ اسٹیشنز کو فول پروف بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ صاف، شفاف اور پرامن انتخابات کا انعقاد ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے تمام ریٹرننگ آفیسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں سرانجام دیں تاکہ انتخابی عمل کو کامیاب بنایا جا سکے۔

جواب دیں

Back to top button