ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں انتظامی امور کی بہتری اور شہری مسائل کے حل کے لیے ایک جامع حکمت عملی اپنائی ہے۔ ڈی سی موسیٰ رضا نے تحصیل شالیمار کا علی الصبح دورہ کر کے شیر سنگھ سمادھ، بارہ دری، پاکستان منٹ اسٹاپ اور اطراف کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس دوران سی او ایم سی ایل، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار محمد ثاقب ترازی، واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کے حکام بھی موجود رہے۔ انتظامیہ نے شہر میں صفائی اور سیوریج کے مسائل کو فوری بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈی سی موسیٰ رضا نے واسا حکام کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سیوریج اور نکاسی آب کے مسائل فوری حل کیے جائیں اور شہر میں صفائی کو بہتر بنانا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ لاہور کو صاف ستھرا بنانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور صفائی کا عمل دفتری اوقات سے قبل پہلی شفٹ میں مکمل کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کوڑے کو آگ لگانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا اور شہریوں میں آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی۔ شہر سے بینرز، پوسٹرز اور تجاوزات کا فوری خاتمہ کرنے کے علاوہ رہائشی علاقوں سے جھگیاں اور مویشیوں کے باڑے ختم کرنے کے احکامات دیے گئے۔ ڈی سی موسیٰ رضا نے واضح کیا کہ فرائض میں غفلت برتنے والے افسران و اہلکاروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
Read Next
1 دن ago
ایل ڈبلیو ایم سی کا عید الفطر پر بہترین صفائی انتظامات یقینی بنانے کے لیے عید صفائی پلان جاری
3 دن ago
ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کا خصوصی صفائی آپریشن،ختم القرآن اور شبینہ محافل کے مدنظر شہر بھر کی مساجد کی واشنگ مکمل
5 دن ago
DG WCLA Visit to Shalimar Gardens, Lahore to Review Progress
5 دن ago
*بلدیہ عظمٰی لاہور نے تمام زونز میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیلئے مسماری اسکواڈ تشکیل دے دیا*
6 دن ago
آخری عشرے کی مناسبت سے لاہور کے 9زونزمیں1500 مساجد کی دھلائی کا ہدف مکمل
Related Articles
روڈا آپریشن، موہلنوال، متین گارڈن، رئیل اسٹیٹ کوٹ مول چند،بسم اللہ ہاؤسنگ سو سائٹی، طارق کالونی،الشمس بلاک بھلہ ڈسوال،عبد اللہ پارک رنگیاں جھنگیاں اور لاہور موٹروے سٹی سربمہر
7 دن ago
ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کے یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے موقع پر صفائی کے بہترین انتظامات
1 ہفتہ ago
*ایس پی اے ایل کا شہر بھر میں صفائی آپریشن،نماز جمعہ سے قبل صفائی آگاہی کے اعلانات کروائے گئے*
2 ہفتے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا واہگہ زون میں گرینڈ آپریشن،درجنوں غیر قانونی کمرشل تعمیرات مسمار
2 ہفتے ago


