کوئی اکثریت،اقلیت نہیں، ہم سب پاکستانی ہیں،وزیراعلی مریم نواز کا خواب،اقلیت دوست۔۔۔۔ سکھی پنجاب -وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کرسمس کی خوشیوں میں شرکت کے لئے کیتھڈرل چرچ پہنچ گئیں -وزیراعلی مریم نواز شریف نے کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب میں خصوصی شرکت کی- وزیراعلی مریم نواز شریف نے کرسچن رہنماؤں کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹا-وزیراعلی مریم نے مسیحی خاندانوں میں کرسمس کیک تقسیم کئے-کینیرڈ کالج کی طالبہ نے وائلن پر قومی ترانے کی دھن پیش کی،

وزیراعلی مریم نواز شریف نے پاس بلا کر شاباش دی -رنگا رنگ کرسمس تقریب بین المذہب ہم آہنگی کا شاندار نمونہ، تمام مذاہب کے سرکردہ رہنما بھی شریک تھے- امریکہ،برطانیہ اور دیگر ممالک کے سفارت کاروں نے کرسمس کی تقریب میں شرکت کی-کرسمس تقریب میں سانتا کلاز کا روپ دھارے ننھے بچے شرکا کی توجہ کا مرکز بنے رہے-کرسمس تقریب کا تلاوت قرآن مجید اور بائبل سے آغاز ہوا- کینیرڈ کالج کی طالبات نے خوبصورت روایتی”کوائر پرفارمنس” پیش کی،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے خود جاکر شاباش اور مبارکباد دی -پنجاب میں وزیراعلی مریم نواز شریف کے اقلیت دوست اقدامات پر خصوصی ڈاکومنٹری پیش کی گئی-بشپ الیگزینڈر جان ملک نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے عوام دوست اقدامات کو سراہا اور” دختر پنجاب” کا خطاب دیا- بشپ آف لاہور ندیم کامران نے وزیر اعلیٰ مریم نواز اور دیگر شرکا کا شکریہ ادا کیا- صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ نے خطاب کیا، مہمانوں نے خیر مقدم کیا -وزیراعلی مریم نواز شریف نے فرزانہ،شمائلہ نصیر،دانیال مسیح اور طارق مسیح میں ” مینارٹی کارڈ” تقسیم کئے-وزیراعلی مریم نواز شریف نے یونس،سجاول یوسف، جمشید،انتھونی اور کنول کوکرسمس گرانٹ کے چیک تقسیم کئے -وزیراعلی مریم نواز شریف خود جاکر معمر خاتون شہناز بی بی کو ہاتھ پکڑ کر سٹیج پر لے کر آئیں –






