تین روزہ محفوظ بسنت کے دوران سیفٹی راڈز کے بغیر کوئی موٹر سائیکل لاہور کی روڈز پر نہیں آئیگی،کمشنر لاہور مریم خان کی زیر صدارت اجلاس،ہدایات جاری

کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے ضلع لاہور میں "محفوظ بسنت“ کے حوالے سے کائٹ فلائنگ آرڈینینس 2025 پر عملدرآمد کے لیے ضلعی انتظامیہ لاہور کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور ضلع کی حدود میں تین روزہ ”محفوظ بسنت“ 6,7,8 فروری 2026, ہوگی، 6فروری 2026سے پہلے ضلع لاہور میں پتنگ بازی کی قطعاً اجازت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پتنگ و ڈور کی فروخت کی اجازت صرف یکم فروری تا 8 فروری ہوگی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ کائٹ فلائنگ آرڈینینس 2025 کے تحت تین روزہ محفوظ بسنت کے دوران سیفٹی راڈز کے بغیر کوئی موٹر سائیکل لاہور کی روڈز پر نہیں آئیگی، کائٹ فلائنگ میٹیریل مینوفیکچرنگ کی اجازت صرف ضلع لاہور میں ہوگی باقی اضلاع کریک ڈاون کریں۔ کمشنر لاہور ڈویژن نے قریبی اضلاع کو بھی اپنے ایریاز میں پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاون کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ تمام اے سیز فوری کریک ڈاون کریں، کائٹ فلائنگ آرڈینینس 2025 عملدرآمد پر زیرو غفلت کی بھی گنجائش نہیں ہے۔کمشنرلاہورڈویژن مریم خان کی زیر صدارت لاہور میں ”محفوظ بسنت“ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر لاہور مریم خان نے کہا کہ پتنگ اور ڈور مینوفیکچررز، ٹریڈرز، سیلرز کی ای بز ایپ پر آن لائن رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے، صرف رجسٹرڈ مینوفیکچررز، ٹریڈرز اور سیلرز کو ہی کاروبار کی اجازت ہوگی جبکہ اجازت شدہ پتنگ سائز، ڈور قسم کی مینوفیکچرنگ و ٹریڈ 8فروری 2026 تک ہوگی۔کمشنر لاہور مریم خان نے کہا کہ کائٹ فلائنگ آرڈینینس 2025 کے تحت ضلعی انتظامیہ لاہور کے نوٹفکیشن پر من وعن عملدرآمد کرایا جائے، کائٹ فلائنگ آرڈینینس 2025 کے تحت موٹرسائیکل سوار سیفٹی وائرز/راڈز لگانے کے پابند ہونگے، آرڈینینس و نوٹیفکیشن کے مطابق طے کردہ کائٹ فلائنگ میٹیریل کے استعمال کی اجازت ہوگی، تمام رجسٹرڈ مینوفیکچررز، ٹریڈرز و سیلرز اپنے سرٹیفکیٹس کو آویزاں کرنے کے پابند ہونگے، کائٹ فلائنگ آرڈینینس 2025 میں طے کردہ قوانین کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی ہوگی۔

کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ محفوظ بسنت ثقافتی تہوار کے دوران تمام محکمے ضلعی انتظامیہ و پولیس کے معاون کار ہونگے، انسانی جان کا تحفظ اولین ترجیح ہے محفوظ بسنت پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا، شہریوں کے تحفظ کیلئے ہر قدم اٹھائیں گے، شہری بھی محفوظ بسنت کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرینگے۔اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، سی ٹی او لاہور، ڈی سی لاہور، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ لاہور، تمام اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button