ایل ڈی اے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹرسال 2025ء کے اعداد و شمار جاری/ کل 63 ہزار 641 درخواستیں پراسس،مجموعی طور پر 29.6 ارب کا ریونیو اکٹھا

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے شہریوں کو بہترین سروسز کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔ایل ڈی اے نے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر کے سال 2025ء کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ایل ڈی اے سٹیزن فیسلٹیشن سنٹر نے سال2025 ء میں کل 63 ہزار 641 درخواستیں پراسس کیں۔ایل ڈی اے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر نے دس ہزار 468 این او سی جاری کیے، 6 ہزار 146 ٹرانسفر کیس نمٹائے۔ایل ڈی اے سٹیزن فیسلٹیشن سنٹر نے سال2025ء میں پانچ ہزار 341 بلڈنگ پلان جاری کیے۔ایل ڈی اے ٹاون پلاننگ ونگ نے سال 2025میں 4392 رہائشی بلڈنگ پلان جبکہ 949 کمرشل بلڈنگ پلان پاس کیے۔کمرشلائزیشن کے کل1490 کیس منظور کیے گئے غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں پر سولہ ہزار 443 نوٹسز جاری کیے گئے۔ایل ڈی اے ٹاون پلاننگ ونگ نے سال 2025 میں 918لینڈ یوز کنورڑن کیسز منظور جبکہ 1297کمپلیشن سرٹیفکیٹ جاری کیے۔ایل ڈی اے نے رواں سال ریونیو جنریشن میں مجموعی طور پر 29.6 ارب کا ریونیو اکٹھا کیا۔ایل ڈی اے نے سال 2025ء میں آکشن اور پلاٹوں کی نیلامی سے 8.5 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کیا۔ایل ڈی اے کے ٹاؤن پلاننگ ونگ نے سال 2025ء میں مجموعی طور پر 13.5ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کیا۔

جواب دیں

Back to top button