پی ایچ اے ورکرز یونین لاہور سی بی اے کے منتخب عہدیداران کی وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین سے ملاقات

جیلانی پارک میں پی ایچ اے ورکرز یونین لاہور کے منتخب عہدیداران نے وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین سے ملاقات کی۔صوبائی وزیر نے یونین عہدیداران کو کامیابی پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے پی ایچ اے سے مکمل کریں گے۔پی ایچ اے کے ورکرز محنت اور لگن سے مریم نواز کے وژن کو عملی جامہ پہنائیں گے۔لاہور کو پھولوں اور باغوں کا شہر بنانا اپ کی ذمہ داری ہے۔ورکرز یونین کے نو منتخب عہدیداران نے محکمے کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے واضح کیا کہ حکومت پنجاب، پی ایچ اے ملازمین کی فلاح کیلئے بھرپور تعاون کرے گی۔ اس موقع پر ورکرز یونین کے عہدیداران، صوبائی وزیر اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے حق میں نعرے بازی بھی کرتے رہے۔وفد کی قیادت محمود الاحد اور حافظ ابرار نے کی۔

جواب دیں

Back to top button