محکمہ آثار قدیمہ پنجاب نے صوبے کے اہم تاریخی مقامات میں رات کے وقت روشنی کے انتظامات، قلعہ دراوڑ بہاولپور کی حفاظت اور بحالی اور خوشاب میں قدیم امب مندر کی مرمت سمیت دیگر ترقیاتی سکیموں کی منظوری پر غور کیا ہے۔ اس ضمن میں ڈائریکٹر جنرل آرکیالوجی پنجاب ظہیر عباس ملک کی زیر صدارت ایک اجلاس کے دوران سال 2024-25 کے جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈائریکٹر سی اینڈ ڈی انجم قریشی اور ڈائریکٹر آرکیالوجی محمد حسن نے ڈی جی آرکیالوجی کو مختلف منصوبوں میں پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈی جی آرکیالوجی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے آثار قدیمہ کی بحالی کے ویژن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے تاریخی ورثے کا تحفظ اور بحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل نہ صرف صوبے کی ثقافتی ورثے کے تحفظ میں معاون ثابت ہوگی بلکہ سیاحت کے فروغ کے ذریعے معاشی ترقی کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ ڈی جی آرکیالوجی نے افسران کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور معیار پر کوئی سمجھوتہ کیے بغیر مقررہ وقت میں منصوبے مکمل کئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ان منصوبوں کے لئے بھرپور وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں۔ ظہیر عباس ملک نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ وہ جاری منصوبوں کا خود دورہ کر کے رپورٹ پیش کریں۔
Read Next
14 منٹس ago
چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کی اہم اسامی پر گریڈ 17 کے جونیئر آفیسر عثمان غنی کی تقرری،مرتضٰی ملک تبدیل
17 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب میں 27نئے سہولت بازار وں کی تکمیل کے لئے جولائی کا ہدف دے دیا۔*
17 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ”پنجاب ڈویلپمنٹ پلان“ پرپیشرفت کی رپورٹ پیش
2 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم کا تعمیراتی عمل تیز کرنے کی ہدایت
3 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کے ڈیزائن کی منظوری دے دی*
Related Articles
پنجاب تقرروتبادلے،نادیہ شفیق ممبر پی اینڈ ڈی بورڈ،عبدالجبار ایڈیشنل کمشنر ریونیو لاہور تعینات
4 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کچہ ایریا میں 23ارب روپے کے تاریخی ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا اعلان*
5 دن ago



