*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا جی ون مارکیٹ جوہر ٹاؤن کا دورہ ،جی ون مارکیٹ کمرشل زون میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جی ون مارکیٹ جوہر ٹاؤن کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جی ون مارکیٹ کمرشل زون میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔جی ون مارکیٹ کمرشل زون کے فرنٹ سائیڈ پر ٹف ٹائلز لگانے کا عمل جاری ہے۔

کمرشل زون کی فرنٹ سائیڈ پر آئندہ چند روز میں ٹف ٹائلز مکمل کر لی جائینگی۔جی ون مارکیٹ کے کمرشل زون کے فساڈ پر یونیفارم پینٹ اور سائنیج بھی کی جائے گی۔کمرشل زون کے فرنٹ سائیڈ پر پارکنگ ایریا کی ڈویلپمنٹ سے شہریوں کو بڑی سہولت ملے گی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے پارکنگ ایریا کی ڈویلپمنٹ اور ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایات کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ری ویمپنگ کے بعد تجاوزات، پارکنگ اور دیگر مسائلِ کا مستقل حل ہو گا۔جی ون مارکیٹ کی بیک سائیڈ پر بھی ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جا رہی ہے۔

جواب دیں

Back to top button