ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق نے کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ منصوبے کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بند روڈ منصوبے کے پیکج ٹو کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سگیاں تا بابو صابو سروس روڈ پر جاری کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اور کنٹریکٹرنے بریفنگ دی، پیکج ٹو کے اطراف کی سروس روڈز پر کنکریٹ ڈالنے کا عمل جاری ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے سروس روڈ پر موجود الائیڈ سروسز کی منتقلی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ بارشوں سے قبل پیکج ٹو کے اطراف ڈرین پر کام دن رات کرکے مکمل کیا جائے۔پیکج ٹو کی سروس روڈ کے نیرو ایریا میں کام تیز کرنے کے لیے خصوصی لائحہ عمل اپنایا جائے۔ بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے پیکج ٹو کے یومیہ ٹارگٹ کے حصول کا جائزہ لینے کے لیے سائٹ آفس میں خصوصی اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے نے کنٹریکٹر، چیف انجینئر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کو ہر صورت بلا تعطل کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ منصوبے کے بقیا کاموں کی تکمیل کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے نے پیکج ون کے ہائی رائزڈ ایریا اور سروس روڈ پر جاری ٹریفک روانی اور فنشنگ ورک کا جائزہ لیا۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، کنٹریکٹر، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور نیسپاک نمائندے موجود تھے۔






