پشاور(بلدیات ٹائمز) واٹر اینڈ سینیٹیشن کمپنی اتھارٹیز خیبرپختونخوا (واسا) کے کمپنی کیڈر ملازمین گذشتہ 10/12 سالوں سے ملازمت کی مستقلی کے منتظر چلے آ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سال 2014 میں تجرباتی بنیادوں پر صوبہ کے صوبائی دارالحکومت میں WSSCA کمپنی پشاور کا قیام عمل میں لایا گیا جبکہ صوبہ کے دیگر ڈویژنل ھیڈ کوارٹرز میں بالترتیب 2016 اور 2017 میں WSSCs کمپنیز قائم کرکے متعلقہ TMAs کے مستقل عملہ ترسیل آب اور عملہ صحت و صفائی کے ساتھ ساتھ کمپنی کیڈر کے ملازمین کی سروسز حاصل کی گئیں جو تاحال اپنی نوکریوں کی مستقلی کے انتظار میں وقت گزار رہے ہیں جو کہ کمپنی کیڈر کے ملازمین کے ساتھ ناانصافی اور ان کے بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہی نہیں بلکہ انہیں دیگر الاؤنسز جن میں لینڈ اونرز کا اور ٹائم الاونس، ٹیوب ویل آپریٹرز کا اور ٹائم الاونس، چوکیدارز کا اتوار کی رخصت کے دوران کام کرنے کا اور ٹائم الاونس، کمپنی کیڈر ڈس ایبل ملازمین کا ڈس ایبل الاونس، ESSI کی جگہ تدریسی ھسپتالوں سے کمپنی کیڈر ملازمین کے علاج کی سہولت بہم پہنچانا، کمپنی کیڈر ملازمین کی تنخواہوں میں پائے جانے والے تضاد کے خاتمہ، کمپنی کیڈر ملازمین کو فری اسلحہ لائسنس اور فری ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت کی فراھمی یقینی بنانا، کمپنی کیڈر ملازمین کو انکریمنٹ کی مد کے گذشتہ چار سالوں کی ادائیگی کی فراھمی یقینی بنانا،سن کوٹہ ہر اور ڈیسیز سن کوٹہ پر کمپنی کیڈر میں بھرتی ملازمین کی فوری مستقلی جیسے مسائل سے دوچار کمپنی کیڈر ملازمین فوری دادرسی کے منتظر ھیں۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، صدر حاجی انور کمال خان مروت، چیئرمین محبوب اللہ اور جنرل سیکریٹری سلیمان خان ھوتی اور صوبہ بھر کے کمپنی کیڈر ملازمین کے خادم اعلیٰ ناصر خان افریدی نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے ممبران ، صوبائی حکومت، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ، وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا ، سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا ، سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ اور تمام واسا کمپنیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز سے پرزور مطالبہ کیا ھے کہ صوبہ بھر کے تمام کمپنی کیڈر ملازمین کی سروسز کو فوری طور پر مستقل کرنے اور کمپنی کیڈر ملازمین کے دیگر الاؤنسز کی بلاتاخیر ادائیگی/فراھمی یقینی بنائی جائے۔
Read Next
22 گھنٹے ago
خیبرپختونخوا کےبلدیاتی نمائندوں کیطرف سے حاجی غلام احمد بلور کے اعزاز میں پروقار تقریب منقعد کی جائیگی
1 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی جدوجہد رنگ لے آئی،اکاونٹ فور کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو ارسال
2 دن ago
یقین دہانی کے باوجود بھی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی وزیر اعلیٰ کیساتھ ملاقات نہ ہوسکی،بھرپور احتجاج کیلئے مشاورت تیز
2 دن ago
خیبرپختونخوا،بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی پنشن،گریجویٹی،لیو انکیشمنٹ وغیرہ کے کیسز کو حتمی شکل دینے کے لئے باقاعدہ اجلاس طلب
3 دن ago






