کمشنر لاہور مریم خان کا ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ شاہدرہ،برکت ٹاؤن، راوی ٹاؤن لاہور کا دورہ

وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کیمطابق کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کے صاف و خوبصورت شہر پروگرام کے حوالے سے مختلف علاقوں کے دورے جاری ہیں۔ کمشنر لاہور مریم خان نے شاہدرہ، برکت ٹاون، راوی ٹاون لاہور کا دورہ اور گرین بیلٹس امپروومنٹ، صفائی، روڈ واشنگ، کربسٹوںپینٹس، پانی چھڑکاو کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور بھی ہمراہ موجود تھے۔ ضلعی انتظامیہ لاہور نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لاہور کے تمام نالوں کی ڈی سلٹنگ جاری ہے، روزانہ ٹنوں کچرا نالوں سے نکالا جارہا ہے۔اس موقع پر کمشنرلاہور مریم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی اولین ترجیحات میں صاف و سبز لاہور شامل ہیں، روزانہ کی بنیاد پر پلان کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں کے دورے ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران نالوں کی ڈی سلٹنگ، مین ہولز کورز، سٹریٹ لائٹس، ہینگنگ وائرز خاتمہ سمیت ہر پہلو سے فیلڈ جائزہ لیا جاتا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور کے ہر ایریا کی امپروومنٹ/بیوٹیفکیشن کو چیک کیا جارہا ہے، وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر من وعن عملدرآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، ایم سی ایل و متعلقہ محکمے فیلڈ میں ورکنگ کیلئے متحرک رہیں، ہر ایریا کی میونسپل سروسز مستقل فیچر ہے، فیلڈ ٹیمیں مسلسل متحرک رکھیں، لاہور کے ہر ایریا پر یکساں فوکس ہے صاف شہر شہریوں کا حق ہے۔

جواب دیں

Back to top button