ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی زیرِ صدارت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں خصوصی اجلاس

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی زیرِ صدارت نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں حلقہ بندیوں، نئی لوکل باڈیز کی تشکیل اور انتخابی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عوامی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سید نجم زوالقرنین نے شرکاء کو نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت بلدیاتی نظام، حلقہ بندیوں اور انتخابی طریقہ کار سے متعلق بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے شفاف، منصفانہ اور بروقت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

جواب دیں

Back to top button