مقامی حکومتوں کے فعالیت کے لیے 14 جنوری خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے پرامن احتجاج میں ضلع مردان کا بھرپور طریقے سے شرکت کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں مفلوج بلدیاتی نظام کے فعالیت، مقامی حکومتوں کے حقوق کے حصول، صوبائی حکومت کیطرف سے مقامی حکومتوں کے ساتھ جاری ناروا بدترین ظلم کیخلاف اور 14 جنوری 2026 خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے پرامن بھرپور احتجاج کے سلسلے میں سٹی کونسل ہال میں ضلع مردان کے تمام تحصیلوں کا مشترکہ اجلاس زیر قیادت صدر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا مئیر مردان حمایت اللہ مایار کی صدارت میں منقعد ہوا۔مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مئیر مردان حمایت اللہ مایار، چئیرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ رستم مولنا مبارک احمد، چئیرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ گھڑی کپورہ بختور خان، چئیرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ تخت بھائی حافظ سعید، کوارڈنیٹر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا انتظار خلیل، چئیرمین رحیم شاہ، چئیرمین زین اللہ سمیت ضلع کے مردان کے تحصیلوں گھڑی کپورہ، رستم، کاٹلنگ، تخت بھائی و سٹی مرادن سے تعلق رکھنے والے ویلج نیبر ہوڈ کونسلز چئیرمئینوں، ممبران و خواتین ممبران نے اظہار خیال کرتے ہوئے مقامی حکومتوں کے حل طلب مسائل اور مقامی حکومتوں کے ساتھ صوبائی حکومت کیطرف سے جاری بدترین ناروال ظلم پر بات چیت کرتے ہوئے ایک دفعہ پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ 14 جنوری کو لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی کال پر پشاور کا رخ کرتے ہوئے خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے پرامن احتجاج میں ویلج نیبر ہوڈ کونسلز ممبران و عوام کیساتھ بھرپور شرکت کرینگے۔

صدر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا مئیر مردان حمایت اللہ مایار کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں مقامی حکومتوں کے نمائندے گزشتہ چار سال سے اختیارات، ترقیاتی فنڈز و دیگر مراعات سے محروم ہیں گزشتہ چار سالوں کے دوران بلدیاتی نمائندے سراپا احتجاج پر ہے۔ متعدد بار پرامن احتجاج پر صوبائی حکومت کیطرف سے آنسو گیس کی بارش کرتے ہوئے شیلنگ کی گئی، بلدیاتی نمایندوں کو گرفتار کیا گیا مگر اج بھی بلدیاتی نمائندوں کے حوصلے بلند ہیں۔

پی ٹی آئی صوبائی حکومت کے مختلف وزیراعلیٰ نے مقامی حکومتوں کے نمایندوں سے بار بار حل طلب مسائل کے حل و ترقیاتی فنڈز فراہمی کے لیے وعدے کیے مگر پی ٹی آئی صوبائی حکومت کسی وعدے کو پورا نہیں کر سکی اور ناہی سنجیدگی کا مظاہرہ صوبائی حکومت کیطرف سے دیکھنے کو ملا۔تحصیل چئیرمین گھڑی کپورہ بختور خان، تحصیل چئیرمین رستم مولنا مبارک احمد نے مقامی حکومتوں کے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اختیارات و ترقیاتی فنڈز عدم فراہمی کیوجہ سے عوامی کو سماجی و میونسپل خدمات کی فراہمی شدید متاثر ہیں جسکی وجہ سے آئے روز عوامی مسائل میں شدید اضافہ ہو رہا ہیں۔ کوارڈینیٹر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا انتظار خلیل کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات پر اربوں روپے سرکاری خزانے سے خرچ کرنے کے باوجود بھی صوبائی حکومت نے عوامی کو نچلے سطح پر بہترین طرز حکمرانی کی فراہمی میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا انتخابات کے بعد ترامیم کے زریعے مقامی حکومتوں کے نظام کو مفلوج کیا۔ بلدیاتی ممبران کو ترقیاتی فنڈز اختیارات و مراعات سے محروم رکھا گیا ہے۔ ویلج نیبر ہوڈ کونسلز میں سابقہ ادوار کے سیونگ فنڈ کو فریز کرکے صوبائی حکومت نے بلدیاتی نمائندوں و اس نظام سے دشمنی کا جو ثبوت پیش کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔اجلاس کے اخر میں بلدیاتی نمائندوں نے اس عہد کا اظہار کیا کہ مقامی حکومتوں کے فعال نظام کے لیے کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرینگے۔

صدر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا مئیر مردان کی قیادت میں ضلعی مردان کیطرف سے سٹی کونسل مردان سے کمشنر دفتر مردان تک مقامی حکومتوں کے فعال نظام، حل طلب مسائل کے حل کے لیے پرامن احتجاج واک۔ احتجاجی واک میں مئیر مردان حمایت اللہ مایار، تحصیل چئیرمین گھڑی کپورہ بختور خان، تحصیل چئیرمین رستم مولنا مبارک احمد، تحصیل چئیرمین تخت بھائی حافظ سعید، کوارڈینیٹر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا انتظار خلیل، چئیرمین شبیر خلیل پشاور و ضلعی بھر سے بلدیاتی ممبران، خواتین ممبران شریک ہوئے۔

جواب دیں

Back to top button