مقامی حکومتوں کے حل طلب مسائل،خیبرپختونخوا میں مضبوط مستحکم فعال بلدیاتی نظام و دیگر مقامی حکومتوں کے اہم امور کے متعلق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے نام خط بزریعہ کمشنر مردان پیش کردیا گیا ہے

۔اس موقع پر ضلع بھر کے ویلج نیبر ہوڈ/تحصیل کونسلز چئیرمیئنز خواتین و مرد ممبران، کوارڈنیٹر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا انتظار خلیل، کنوینر سٹی لوکل گورنمنٹ مردان بابر خان، چئیرمین شبیر خلیل پشاور و دیگر موجود تھے۔ صدر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا مئیر مردان حمایت اللہ مایار نے کمشنر مردان کو یاداشت پیش کرتے ہوئے مقامی حکومتوں کے مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ بھی کیا۔






