ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے "کلین لاہور مشن” پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے علی الصبح تحصیل رائیونڈ کا دورہ کیا اور فیلڈ مانیٹرنگ کے ذریعے میونسپل سروسز کی فراہمی کا خود جائزہ لیا۔ دورے کے دوران چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور اور اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ بھی ان کے ہمراہ تھے، جہاں ڈپٹی کمشنر نے بابا فیکٹری، حسین آباد، ملتان روڈ اور ملحقہ علاقوں میں صفائی اور سیوریج کے انتظامات کا معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے صفائی، ڈرینز اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی، جس پر ڈی سی لاہور نے واضح کیا کہ شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ایل ڈبلیو ایم سی کو گلیوں اور شاہراہوں سے ملبہ ہٹانے اور شہر کو زیرو ویسٹ بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کے احکامات جاری کیے، جبکہ واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی کے حکام کو مین ہولز ڈھانپنے اور ڈرینز کی ڈیسلٹنگ کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تمام متعلقہ اداروں کے افسران کو فیلڈ میں متحرک رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ صفائی کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
Read Next
23 گھنٹے ago
*ٹاون ہال لاہور۔ "محفوظ بسنت” شہریوں کے تحفظ کے لیے موٹرسائیکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کی مہم عروج پر۔*
1 دن ago
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی20سیریز،قذافی اسٹیڈیم کی صفائی دھلائی مکمل،زیرو ویسٹ زون قرار دے دیا گیا
3 دن ago
بسنت پورٹل پر رجسٹریشن کا عمل تیز، 15 ایسوسی ایشنز سمیت 870 مینوفیکچررز، 1413 سیلز پوائنٹس اور 258 تاجروں کی رجسٹریشن مکمل
4 دن ago
لاہور 6 تا 8 فروری 2026 محفوظ بسنت کے حوالے سے اندرون لاہور سے آگاہی مہم کا آغاز
5 دن ago






