آذربائیجان کے سفیر حضر فرہادوف نے وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین سے ملاقات کی۔ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے فروغ اور برادرانہ روابط کو مزید مضبوط بنانے کا اعادہ کیا گیا۔ آئندہ ماہ باکو میں ہونیوالے ورلڈ اربن فورم میں شرکت کیلئے صوبائی وزیر ہاؤسنگ کو مدعو کیا۔ آذر بائیجان کے سفیر نے گھروں کی تعمیر کیلئے بلاسود قرضوں کی فراہمی کیلئے حکومت پنجاب کا منفرد منصوبہ قابل ستائش ہے۔ پنجاب میں کم آمدن والے خاندانوں کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ دونوں ممالک کے ہاؤسنگ اور اربن ڈویلپمنٹ میں کامیاب پالیسیوں سے استفادہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ جدید شہری منصوبہ بندی ، سستی رہائش اور سمارٹ سٹی منصوبوں میں باہمی تجربات سے مستفید ہوں گے۔ دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ اس موقع پر ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔
Read Next
22 گھنٹے ago
*نئے مالی سال میں مزید ایک لاکھ خاندانوں کو بلاسود قرضوں کا وعدہ پورا کیا جائے گا۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین*
2 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین کی حلقہ انتخاب میں کھلی کچہری*
2 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ملکی تاریخ کی سب سے بڑی سیوریج صفائی مہم 95 فیصد اہداف حاصل*
1 ہفتہ ago
وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی واسا ہیڈکوارٹر میں عیدالاضحیٰ کی تیاریوں کے حوالے سے پریس کانفرنس
2 ہفتے ago
*وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کے ایام میں صوبہ بھر میں پانی کی فراہمی کے اوقات کار بڑھائے کا فیصلہ*
Related Articles
واسا لاہور، عیدالاضحیٰ پر شہریوں کو بلا تعطل پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ٹیوب ویلز کے خصوصی اوقات کار جاری
2 ہفتے ago
*صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا حلقے کے مختلف علاقوں کا دورہ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ۔*
3 ہفتے ago
راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف آپریشن،متعدد کے دفاتر سیل
3 ہفتے ago



