*محکمہ ہاؤسنگ پنجاب، افسران کی کارکردگی جانچنے کے لئے اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل*

محکمہ ہاؤسنگ پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی اور افسران کی کارکردگی جانچنے کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے مطابق سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پر اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ چھ ممبران پر مشتمل اس خصوصی کمیٹی میں ڈی جی واسا پنجاب کو کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔

کمیٹی کے دیگر ممبران میں ایم ڈی واسا لاہور، ڈائریکٹر واسا لاہور ذیشان بلال، ڈائریکٹر مینٹیننس احمد حسنین اور ڈپٹی ڈائریکٹر کوالٹی کنٹرول واسا لاہور ارمغان خان شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام جاری ہیں، جن کی بروقت تکمیل اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی مؤثر مانیٹرنگ کرے گی۔کمیٹی کا بنیادی مقصد ترقیاتی منصوبوں کی شفاف نگرانی اور کارکردگی کو بہتر بنانا ہے، جبکہ صوبہ بھر میں تمام ترقیاتی کام مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں گے۔

جواب دیں

Back to top button