*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا مرغزارروڈ،مین بلیوارڈ سبزہ زار اور جیل روڈ کا دورہ،پیچ ورک کاجائزہ لیا*

وزیراعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرسڑکوں کا پیچ ورک جاری ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے مرغزار روڈ، مین بلیوارڈ سبزہ زار اور جیل روڈ کا دورہ کیااورایل ڈی اے ٹیپا کی جانب سے جاری پیچ ورک کے کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے جاری پیچ ورک کاموں بارے بریفنگ دی اوربتایاکہ جیل روڈ مین بلیوارڈ کے دونوں اطراف ٹیپا کی ٹیمیں پیچ ورک کر رہی ہیں۔سبزہ زار اور مرغزار روڈ پر بھی ٹیپا ٹیمیں پیچ ورک میں مصروف ہیں۔لین مارکنگ، کرب سٹونز اور پاٹ ہولز کو کلیئر کیا جارہاہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہاکہ مین بلیوارڈ کے ساتھ ساتھ سروس روڈ کو بھی کلیئر کیا جائے۔ پیچ ورک کے دوران کاموں کا معیار یقینی بنایاجائے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہاکہ12 ٹیمیں دن اور رات دو شفٹوں میں سڑکوں پر پیچ ورک کر رہی ہیں۔ٹیپا اور ایل ڈی اے ٹیموں نے مجموعی طور پر 1500 سے زائد مقامات پر پیچ ورک اور گڑھوں کو کلیئر کیا ہے۔وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر پہلے مرحلے میں ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا کی 95 مین شاہراہوں پر پیچ ورک مکمل کر رہے ہیں۔ایل ڈی اے ٹیمیں اب جوہر ٹاؤن، رائیونڈ روڈ، فیروز پور روڈ گلبرگ ودیگرمقامات پر میں پیچ ورک کے کاموں میں مصروف ہیں۔

جواب دیں

Back to top button