محکمہ بلدیات کے زیر انتظام ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے ٹیکنیکل ٹریننگ کا انعقاد

محکمہ بلدیات کے تحت ستھرا پنجاب پروگرام کے سلسلے میں پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ میں ایک ٹیکنیکل ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 100 سے زائد کانٹریکٹرز اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

ٹریننگ میں مینیجر ایم آئی ایس لوکل گورنمنٹ نثار احمد، پروگرام مینیجر پی آئی ٹی بی مریم زیب، اور سینیئر مینجر مانیٹرنگ ایل ڈبلیو ایم سی عثمان ڈار نے شرکاء کو ستھرا پنجاب پروگرام کے ڈیش بورڈ اور موبائل ایپ کے استعمال کی تربیت دی۔ نثار احمد نے بتایا کہ اس پروگرام کی مانیٹرنگ کے لیے ایک سنٹرلائزڈ ڈیش بورڈ بنایا گیا ہے، جس پر صفائی ستھرائی کے آپریشن کی تفصیلات لائیو اپ ڈیٹ ہوں گی۔مریم زیب نے شرکاء کو ڈیش بورڈ پر ڈیٹا اپ لوڈنگ کے طریقہ کار پر آگاہ کیا، اور جی آئی ایس پر مبنی لائیو میپنگ کے ذریعے کنٹینرز اور گاڑیوں کے روٹس کی نگرانی کے فوائد بیان کیے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ تمام کنٹینرز کی براہ راست نگرانی ممکن ہوگی اور کلیئرنس کی اصل وقت میں معلومات حاصل کی جا سکیں گی۔ٹریننگ کے اختتام پر شرکاء سے سسٹم کی ٹیسٹنگ کے حوالے سے تجاویز اور آراء لی گئیں

جواب دیں

Back to top button