وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو خط

مراسلہ میں وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ‏میں کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں 17 جنوری 2026 کو پیش آنے والے افسوسناک آتشزدگی کے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہوں۔اس المناک سانحے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر مجھے دلی صدمہ پہنچا ہے۔ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔ایسے سانحات میں ایک صوبے کا دکھ پوری قوم کا دکھ بن جاتا ہے۔ خیبر پختونخوا کے عوام اور حکومت، سندھ کے عوام اور حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی، ہمدردی اور تعاون کا اظہار کرتے ہیں۔میں سندھ حکومت کی جانب سے صورتحال سے نمٹنے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

جواب دیں

Back to top button