کمشنر لاہور زید بن مقصود کا مریم آباد تحصیل صفدر آباد،شیخوپورہ کا دورہ

‏ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ،اسسٹنٹ کمشنر و دیگر ضلعی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔‏کمشنر لاہور نے مریم آباد میں مسیحی زائرین کیلئے شیڈز کی تعمیر و دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔مریم آباد میں محکمہ ہائی وے اور بلڈنگز کے جاری ترقیاتی منصوبہ جات پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔

‏کمشنر لاہور کی 6 تا 8 ستمبر تک زیارت مریم آباد کے لیے بہترین اور فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی۔کمشنر لاہور زید بن مقصود نے اس موقع پر ہدایات دیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر مریم آباد میں جاری ترقیاتی سکیموں کے مقررہ مدت میں مکمل کیا جاۓ۔اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔

جواب دیں

Back to top button