کمشنرلاہورمریم خان کی زیر صدارت سکولز زیبرا کراسنگ و سائن بورڈ، انسداد ڈینگی، پولیو، سموگ فلٹریشن پلانٹس اور پاٹ ہولز جائزہ کے حوالے سے ڈویژنل اجلاس

کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے لاہور ڈویژن چاروں اضلاع کے ڈی سیز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو کیچپ ڈے اہم ترین ہے ڈی سیز خود فیلڈ میں جاکر مسڈ چلڈرن کو ٹارگٹ کروائیں، ڈی سیز پبلک اور پرائیویٹ واٹر فلٹریشن کو سوفیصد فعال کروائیں اور غیر فعال کی وجوہات پر رپورٹ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری زمین پر گندم بوائی کیلئے حکومت پنجاب کی اہداف کو یقینی بنائیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور سمیت ڈویژن میں سکولوں کے سامنے سائن بورڈ یکساں اور ایک پیٹرن پر لگیں گے۔کمشنرلاہورڈویژن مریم خان کی زیر صدارت سکولز زیبرا کراسنگ و سائن بورڈ، انسداد ڈینگی، پولیو، سموگ فلٹریشن پلانٹس اور پاٹ ہولز جائزہ کے حوالے سے ڈویژنل اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ضلعی انتظامیہ نے کمشنر لاہور کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو مہم جاری ہے، لاہور میں 89فیصد گھر کور ہو چکے ہیں آج سوفیصد کور ہونگے ہے۔کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے کہا ہے کہ اضلاع میں سکولوں کے سامنے زیبراکراسنگ بن چکی ہے جبکہ سائن بورڈز پر کام جاری ہے، انہوں نے کہا کہ الجمدللہ لاہور سمیت پوری ڈویژن میں ڈینگی سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، متحرک لاروا سرویلنس جاری ہے، کسی مثبت ڈینگی مریض کی حالت تشویشناک نہیں ہے ہسپتالوں سے رپورٹنگ جاری ہے۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ انسداد ڈینگی کیلئے رواں مہینہ اہم ترین ہیں، معمولی سی بھی سستی کی گنجائش نہیں۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور سید موسٰی رضا، ایڈیشنل کمشنر لاہور حامد محمود ملہی، ڈی سی قصور عمران علی، ڈی سی ننکانہ راو تسلیم، ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ کی بزریعہ ویڈیو لنک شرکت جبکہ ایم ڈی واسا غفران احمد، سمیت ڈائریکٹر زراعت اور سی ای او ہیلتھ لاہور، سی ای او ایجوکیشن نے اجلاس میں شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button