ڈی سی لاہور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر راوی زون اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار کا مشترکہ آپریشن، بڑی تعداد میں چوری شدہ مین ہولز کے ڈھکن برآمد

ڈی سی لاہور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر راوی زون اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے مشترکہ آپریشن کیا. آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں مین ہولز کے ڈھکن برآمد ہوئے. جھگیاں بھمہ کے علاقے میں وحید اینڈ کمپنی سے مین ہول ڈھکن برآمد ہوئے.

اسسٹنٹ کمشنرز نے بروقت کارروائیاں کرتے ہوئے مین ہول ڈھکن قبضے میں لے کر وحید کمپنی وئیر ہاؤس کو سیل کر دیا. وحید اینڈ کمپنی کے مالک کے خلاف مقدمہ کا اندراج کروا دیا. کارروائی کے دوران وئیر ہاؤس کے مینجر کو موقع پر حراست میں لیا گیا. ڈی سی لاہور نے اپیل کی کہ شہری مین ڈھکن ہول چوری کی فوری اطلاع ڈی سی آفس کو دیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہری ڈی سی آفس کنٹرول روم نمبر 03070002345 پر فوری اطلاع دیں، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہیں.

جواب دیں

Back to top button