ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا کے احکامات پر عملدرآمد، جھگیاں ہٹانے کا عمل جاری، صفائی اور پارکنگ مسائل پر خصوصی توجہ

ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے ڈپٹی کمشنر سید موسی رضا کی قیادت میں جھگیاں، تجاوزات، صفائی اور پارکنگ مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات جاری ہیں۔ مختلف تحصیلوں میں جاری آپریشنز میں جھگیوں کا انخلا، صفائی کے اقدامات اور پارکنگ کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا کی ہدایت پر مختلف تحصیلوں میں جاری آپریشنز کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر عبد الباسط صدیقی کی قیادت میں جھگیوں کے خاتمے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ بی آر بی کینال پر خانہ بدوشوں کو کل وارننگ دی گئی، جس کے بعد فوری کارروائی کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ڈاکٹر انعم فاطمہ نے یو سی 132 محمود بوٹی میں صفائی کا جائزہ لیا اور قبرستان ڈرین کی صفائی کیلئے واسا ٹیم کو ہدایت کی۔ ڈاکٹر انعم فاطمہ نے کہا کہ شہریوں میں صفائی کے حوالے سے آگاہی مہم بھی جاری ہے۔سبزازار کے جی بلاک اور ایچ بلاک میں جھگیوں کے انخلا کیلئے اسسٹنٹ کمشنر سٹی بابر علی رائے کی سربراہی میں کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ جھگیوں کا انخلا کامیابی سے جاری ہے اور دو پلاٹس سے غیر قانونی قبضہ واگزار کروا لیا گیا ہے۔

ڈاکٹرز ہسپتال سے کھوکھر چوک تک تجاوزات کے خاتمے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال خواجہ عمیر محمود نے ایم سی ایل ٹیم کے ہمراہ آپریشن کیا اور سامان قبضے میں لے لیا۔ ایمپوریم مال کے اطراف میں ٹریفک روانی بہتر بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔ تمام غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہیں اور بڑی تعداد میں جھگیوں کا انخلا کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال خواجہ محمد عمیر محمود نے کہا کہ تجاوزات کی نشاندہی کی جائے اور تجاوات کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے۔شادباغ میں انسداد تجاوزات کی سرگرمیاں اسسٹنٹ کمشنر راوی طارق شبیر کی سربراہی میں جاری ہیں۔ سبزی منڈی میں صفائی انتظامات اور تجاوزات کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔کینٹ میں انسداد تجاوزات کی پیشرفت کا جائزہ اسسٹنٹ کمشنر فاطمہ ارشد نے لیا اور بھٹہ چوک میں ٹریفک روانی بہتر بنانے کیلئے مثبت پیشرفت کی گئی۔ صدر بازار میں انسداد تجاوزات کی کارروائی بھی کی گئی۔تحصیل واہگہ میں جی ٹی روڈ سے تجاوزات کے خاتمے پر اسسٹنٹ کمشنر محمد عامر بٹ کی قیادت میں ایکشن میں مثبت نتائج حاصل ہوئے۔ نئی قائم کردہ غیر قانونی پارکنگ کو ختم کر دیا گیا ہے۔

جاتی عمرہ روڈ پر نہر کی صفائی کا عمل اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زینب طاہر کی نگرانی میں جاری ہے۔ تمام خانہ بدوش آبادیاں رائیونڈ روڈ پر خارہ چوک سے ہٹا دی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہر میں صفائی اقدامات کو بہتر بنائے اور برقرار رکھے۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کی نشاندہی کی جائے اور تجاوات کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر سید موسی رضا نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ ان کے کہنے کے مطابق تجاوزات، پارکنگ کے مسائل کے حل اور صفائی انتظامات کی بہتری کیلئے تمام ضروری اقدامات لئے جائیں گے۔

جواب دیں

Back to top button