ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تحصیل راوی زون کے مختلف مقامات کے دورے کیے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے نین سکھ میں لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت جاری ترقیاتی کام کا معائنہ کیا.

سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا،اسسٹنٹ کمشنر راوی زون طارق شبیر، ڈپٹی سی او ایل ڈبلیو ایم سی و دیگر بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے. ڈی سی لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت مثبت پیشرفت ہے. ڈی سی لاہور نے ہدایت کی کہ کام کا معیار بہتر اور تکمیل بروقت ہونی چاہئے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پلان کی کامیابی کے لیے کاوشیں جاری رکھیں. انہوں نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پلان میں شفافیت کو برقرار رکھا جائے، کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے. ڈی سی لاہور لاہور سید موسیٰ رضا نے بیگم کوٹ اور سگیاں پل کے اطراف میں صفائی اقدامات کا جائزہ لیا. بریفنگ میں بتایا گیا کہ صفائی میکانزم میں بہتری کے لئے ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں. ڈی سی لاہور نے کہا کہ کوڑا کرکٹ کو جلایا نہ جائے اور فی الفور اٹھایا جائے. انہوں نے کہا کہ گلی، محلوں میں پڑے ہوئے گندگی کے ڈھیر اٹھائے جائیں. ڈی سی لاہور نے سڑک کنارے و فٹ پاتھ پر قائم تجاوزات کو بھی فی الفور ہٹانے کی ہدایت کی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ تجاوزات ہرگز قائم نہ ہونے دی جائیں. انہوں نے کہا کہ ٹریفک مسائل کا حل فقط تجاوزات کا خاتمہ ہے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ تجاوزات پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے اور بینرز، اسٹریمرز و پوسٹرز بھی اتروائے جائیں، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ شہری خوبصورتی کو نمایاں کرنے کے لئے تمام میسر وسائل بروئے کار لائے جائیں.






