کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کی زیر صدارت اجلاس، پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے تحت بننے والے انفورسمنٹ اسٹیشنز کی بلڈنگز کے حوالے سے پلاننگ کا جائزہ،بریفنگ

کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کی زیر صدارت پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کے تحت لاہور ڈویژن اضلاع میں بننے والے انفورسمنٹ اسٹیشنز کی بلڈنگز کے حوالے سے پلاننگ کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کیپٹن ر فرخ عتیق نے انفورسمنٹ اسٹیشنز تفصیلات بارے آگاہ کیا کہ انفورسمنٹ اسٹیشنز (انفورسمنٹ تھانہ) ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل کی سطح پر علیحدہ بلڈنگ میں بنیں گے، جنرل ایگرینوگرام کے مطابق ڈویژنل سطح پر 72, ضلعی سطح پر 69 اور تحصیل سطح پر 40,45 کا سٹاف ہوگا، ضلعی سطح پر پیرا کے ڈسٹرک بورڈ میں متعلقہ ڈی پی او بھی شامل ہونگے،

انفورسمنٹ اسٹیشنز میں ایس این اے ز اور پراسیکیوٹرز بھی ٹیم کا حصہ ہونگے، ایسی بلڈنگز کو فائنل کیا جائے جن کو مستقل بنیادوں پر اسٹیشنز بنایا جاسکے، ڈی جی پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی نے مزید کہا کہ پیرا کے تحت تمام ڈسٹرک بورڈز نوٹیفائی ہو چکے ہیں، بھرتی میں شفافیت کیلئے اسٹینڈرڈ بنائے گئے ہیں۔ کمشنر لاہور ڈویژن نے چاروں اضلاع کے ڈی سیز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ انفورسمنٹ اسٹیشنز کیلئے مہیا کردہ تفصیلات کے مطابق بلڈنگز پلان کو حتمی بنایا جائے، تمام ڈی سیز ایکسینیز اور ڈویلپمنٹ افسران کی مشاورت سے بلڈنگز کو فائنل کرکے پلان بھیجیں۔ اجلاس میں ڈی جی پیرا کیپٹن ر فرخ عتیق، ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید رشید چوہان و متعلقہ افسران نے شرکت کی جبکہ ڈی سی لاہور سید موسی رضا، ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ، ڈی سی قصور کیپٹن ر محمد اورنگزیب، ڈی سی ننکانہ تسلیم راو، تمام اے ڈی سی جیز اور ڈویلپمنٹ افسران نے بزریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button