‏کمشنر لاہور زید بن مقصود کاناصر باغ میں واقع پی ایچ اے آرٹ گیلری میں منعقدہ نمائش کا افتتاح

‏کمشنر لاہور زید بن مقصود نے ناصر باغ میں واقع پی ایچ اے آرٹ گیلری میں منعقدہ نمائش کا افتتاح کیا۔انہوں نے ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو کے ہمراہ گیلری نمائش "پانی، پودے و حیاتیاتی ماحول” کا افتتاح کیا۔ناصر باغ گیلری نمائش میں آرٹسٹ حمرا عباس کے مختلف فن پارے نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔کمشنر لاہور نے نمائش میں رکھے گئے فن پاروں کے تخلیقی معیار کی تعریف کی۔

‏”آرٹسٹ اور تخلیق کار کسی بھی معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں، آرٹسٹ اپنے تخلیقی ابلاغ کے ذریعے معاشرے میں رواداری اور برداشت عام کریں۔پی ایچ اے کی جانب سے تاریخی ناصر باغ میں آرٹ گیلری کا قیام قابل ستائش ہے،“ کمشنر لاہورزید بن مقصود

جواب دیں

Back to top button