وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی صفائی کے نظام کی آوٹ سورسنگ بروقت مکمل کرنے کی ہدایت،اجلاس

وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو صفائی کے نظام کی آئوٹ سورسنگ کا عمل بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ہر تحصیل میں یکساں نظام صفائی رائج کریں گے۔ اگست کے اندر اچھی شہرت کی حامل کمپنیوں کا انتخاب مکمل کر لیا جائے۔ وہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ آفس میں تمام ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے سی ای اوز کا ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ سپیشل سیکرٹری آسیہ گل اور ایڈیشنل سیکرٹری ماریہ طارق نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ہدایت کی کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں تحصیل سطح پر تمام انتظامات کو جلد حتمی شکل دیں۔ آبادی کا سروے کر کے تکنیکی وسائل کی ضرورت کا تعین کریں۔ انہوں نے کہا کہ نئے نظام کے تحت دیہات اور شہروں میں ویسٹ کولیکشن، صفائی اور سیوریج کی ڈی سلٹنگ کا کام کیا جائے گا۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلی کی زیر نگرانی پنجاب کے لئے صفائی کا جو نظام تیار کر رہے ہیں وہ بین الاقوامی معیار کا حامل اور ایک مثال ہوگا۔ عوام کے تعاون سے صفائی کے مسائل کو ہمیشہ کے لئے حل کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button