وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پیر کو چلتن گھی مل سے متعلق اہم اجلاس چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں 33 سال سے زیرِ قبضہ چلتن گھی مل کو سیل کرنے اور قابضین کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا سیکرٹری انڈسٹریز نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 1992 میں معاہدے کی خلاف ورزی پر نجی کمپنی کی لیز ختم کردی گئی تھی تاہم اس کے باوجود کمپنی نے غیر قانونی طور پر مل پر قبضہ برقرار رکھا بریفنگ میں بتایا گیا کہ قابضین کی جانب سے عدالت عظمیٰ اور عدالت عالیہ میں دائر درخواستیں بھی مسترد ہوچکی ہیں جبکہ کمپنی پر حکومت بلوچستان کے 23 کروڑ روپے سے زائد کی رقم واجب الادا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس معاملے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ چلتن گھی مل کو فوری طور پر سرکاری تحویل میں لیا جائے اور قابضین کے خلاف قانونی و انتظامی کارروائی عمل میں لائی جائے وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ سرکاری املاک پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی پالیسی بالکل واضح ہے سرکاری اثاثے عوام کی امانت ہیں ان پر نجی قبضے کسی قیمت پر قبول نہیں کیے جائیں گے میر سرفراز بگٹی نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ سابق نجی کمپنی کے تمام قبضہ شدہ حصے واگزار کرائے جائیں واجب الادا رقم کی فوری وصولی یقینی بنائی جائے اور اس ضمن میں غفلت برتنے والے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے اجلاس میں صوبائی وزیر انڈسٹریز سردار کوہیار خان ڈومکی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، پرنسپل سیکرٹری بابر خان، ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان، سیکرٹری انڈسٹریز، کمشنر کوئٹہ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ، ایڈمنسٹریشن کوئٹہ میونسپل کارپوریشن سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی
Read Next
2 دن ago
کوئٹہ ڈویژن میں رمضان المبارک کی تیاریوں، پرائس کنٹرول اور سستا بازاروں کے قیام سے متعلق اجلاس
6 دن ago
گوادر میں پانی بحران بڑی حد تک قابو، جی ڈی اے کا 11 ارب روپے کا منصوبہ مکمل،ڈی جی جی ڈی اے معین الرحمٰن خان کی میڈیا بریفنگ
6 دن ago
کوئٹہ ڈویژن میں زرعی انکم ٹیکس وصولی سے متعلق اجلاس
1 ہفتہ ago
دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی تحقیقات میں غیر معمولی پیش رفت سامنے آئی ہے،وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
2 ہفتے ago
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس، کوئٹہ شہر کے لئے مجوزہ ٹریفک پلان سے متعلق ایجنڈا آئٹمز پر بریفنگ
Related Articles
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ٹراما مراکز کی فعالی پر پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس
2 ہفتے ago
UN Resident Coordinator Praises Balochistan’s Digital Health Transformation During High-Level Visit
4 ہفتے ago
وفاق کے ساتھ مل کر بلوچستان کو پسماندگی سے نکالنے اور ترقی کے قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے سنجیدہ، مربوط اور نتیجہ خیز اقدامات کر رہے ہیں،میر سرفراز بگٹی
جنوری 8, 2026



