وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین اور معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول و کموڈٹی مینجمنٹ سلمیٰ بٹ نے رمضان سہولت بازار گوجرانوالہ کا اچانک دورہ کیا ۔انہوں نے بازار میں اشیائے خور و نوش کی دستیابی، معیار اور نرخوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ کمشنر سید نوید حیدر شیرازی ،ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے صوبائی وزیر کو رمضان سہولت بازار کے انتظامات بارے بریفنگ دی۔
ممبران صوبائی اسمبلی عمران خالد بٹ ،عمر فاروق ڈار،مینجر ماڈل بازار عادل سجاد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔وزیر ہاؤسنگ نے مختلف اسٹالز پر جا کر سبسڈی والی اشیاء کے نرخ اور معیار چیک کیا۔شہریوں سے ملاقات کر کے رمضان بازار میں فراہم کی جانے والی سہولیات بارے دریافت کیا گیا،عوام نے حکومت پنجاب کی سبسڈی اور سہولت بازار کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا،
وزیر ہاؤسنگ نے ہدایت کی کہ اشیائے ضروریہ کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔گوجرانوالہ رمضان المبارک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں، بلال یاسین نے کہا کہ
ذخیرہ اندوزی، گراں فروشی اور ناقص معیار پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ متعلقہ افسران کو روزانہ کی بنیاد پر سہولت بازاروں کی مانیٹرنگ سخت کرنے کی ہدایت کی گئی۔ وزیر ہاؤسنگ اور معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول نے رمضان سہولت بازار کے مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ عوامی سہولت کے مزید اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو کسی دشواری کا سامنا نہ ہو۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی اور ناقص معیار کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے، ڈی سی نوید احمد نے مزید بتایا کہ گوجرانوالہ ۔4۔سے زائد ایف آئی آرز،62۔دوکانیں سیل، 13 ملزمان گرفتار، 01 لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کئے گئے ہیں۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور متعلقہ افسران کی روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ مانیٹرنگ جاری ہے۔گوجرانوالہ رمضان بازاروں کے ساتھ ساتھ شہر میں صفائی اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے اقدامات تیز کئے گئے ہیں۔کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ

حکومت پنجاب کے نگہبان رمضان پیکج کے تحت گوجرانوالہ ڈوثرن میں716 سنٹرز بنائے گئے ہیں۔ گوجرانوالہ ۔گوجرانوالہ ڈوثرن میں 40لاکھ7131 پے آرڈرز میں 36لاکھ 4457وصول ہو چکے ہیں۔جن میں سے 20لاکھ 1062مستحقین میں 10 ہزار روپے کے پے آرڈرز تقسیم کئے جا چکے ہیں ۔ ممبران اسمبلی شازیہ فرید،عمران خالد بٹ،عمر فاروق ڈار،قیصر اقبال سندھو و دیگر کمشنر دفتر میں موجود تھے۔






