شہر بھر میں بارشی پانی کے انخلا اور صفائی ستھرائی یقینی بنانےکے لیے ستھرا پنجاب لاہور کا عملہ آپریشن کلین کے تحت ویسٹ کلئیرنس اور واشنگ ایکٹیویٹیز پر مامور رہا۔ شہریوں کو بہترین صفائی سہولیات کی فراہمی کے لیے نئے تعینات ہونے والے ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی عمر جاوید خودفیلڈ میں متحرک رہے۔نائٹ آپریشن کا جائزہ لینےکے لیے ٹھوکر نیاز بیگ پہنچ گئے۔ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی جانب سےبارش کے بعد شہر بھر میں میکینیکل سویپنگ اور واشنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ستھرا پنجاب کی نائٹ ٹیمیں شہر لاہور میں روزانہ 110 کلومیٹر واشنگ، 1250 کلومیٹر مکینیکل سویپنگ یقینی بنا رہی ہیں۔25 مکینیکل سویپرز 15 مکینیکل واشرز دن اور رات میں صفائی انتظامات یقینی بنا رہے ہیں۔جبکہ150 ورکرز نائٹ شفٹ میں کمرشل مارکیٹس، مین شاہراہوں کی صفائی پر تعینات ہیں۔ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی عمر جاوید نےشہر بھر کے انڈر پاسز اور پیڈسٹرین بریجز کی فوری صفائی دھلائی کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر کو خوبصورت اور ڈسٹ فری رکھنے کیلئے بارش کے بعد مکینیکل سویپنگ اور واشنگ جاری رکھی جائے۔مزید برآں بارش کے بعد ٹھوکر نیاز بیگ، کینال روڈ، مال روڈ، جیل روڈ، شاہدرہ اور فیروزپور سمیت دیگر شاہراہوں پر واشنگ پر عملہ موجود رہا۔ایم ایم عالم روڈ، نظریہ پاکستان روڈ، راوی روڈ، ملتان روڈ سمیت 90 سے زائد شاہراہوں پر مکینیکل سویپنگ یقینی بنانے کے لیے عملہ متحرک رہا۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہی اولین ترجیح ہے۔شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ستھرا پنجاب کی ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔
Read Next
2 گھنٹے ago
محکمہ بلدیات پنجاب نے ایم او آر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی عمران علی کو او ایس ڈی بنا دیا،نوٹیفکیشن
5 گھنٹے ago
پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام،وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی نیسپاک کنسلٹنٹ مقرر کرنے کی ہدایت
21 گھنٹے ago
*محکمہ بلدیات پنجاب نے اقبال فرید کی گریڈ 20 میں مستقل ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا*
1 دن ago
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس،ممکنہ سموگ خطرات سے نمٹنے کیلئے قبل از وقت اقدامات پر غور
4 دن ago
ایل ڈبلیو ایم سی سرکل-2 میں ایندھن کی چوری کی شکایت، جبار خان اور عمر تحقیقات میں طلب
Related Articles
وزیر بلدیات کے اچانک دورے، ناقص کارکردگی پر تحصیل مینجر سُتھرا پنجاب کامونکی اور ایف ایم او برطرف،ایم ڈی وکنٹریکٹرز کو وراننگ جاری
5 دن ago
*ستھرا پنجاب،وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت ضلعی ایجنسیز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس*
1 ہفتہ ago
Asian Development Bank (ADB) Delegation Visits Punjab Local Government Academy (PLGA), Lahore! 🏢✨
1 ہفتہ ago



