خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع کی ٹی ایم ایز کمزور مالی بحران کا شکار، ملازمین تنخواہوں اور پنشن سے محروم

پشاور (بلدیات ٹائمز)خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع کی زیادہ تر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کمزور مالی پوزیشن کی وجہ سے اپنے ملازمین اور ہنشنرز کو تنخواہوں اور پنشن کی کرنے سے محروم چلی آ رہی ہیں اور اکثر TMAs کی یونینز نے مقامی انتظامیہ کی منفی سرگرمیوں اور کئی کئی مہینوں کے تنخواہوں اور پنشن کے بقایاجات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے اپنے ورکرز کے ہاتھوں مجبور ہو کر اپنے بنیادی آئینی حقوق کے حصول کے ہڑتال کر رکھی تھی۔ ملازمین اور پنشنرز کا تنخواہوں اور پنشن جیسے آئینی حق مانگنا جرم بن گیا اور اسی جرم میں یونین عہدیداران ملازمین کو مقامی انتظامیہ کی طرف سے نوٹسز کا اجراء شروع کر دیا گیا ھے اور ملازمین کو ان کے اپنے ادارے سے غیر قانونی طریقہ سے ریلیو کرنے اور دوسرے بلدیاتی اداروں میں تبدیل کرنے کے کئے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا گیا ہے۔ نیز یونین عہدیداروں کو بلدیہ کی مقامی انتظامیہ کی طرف سے مختلف ہربوں سے ڈرایا دھمکایا جا رہا ھے ۔غیر قانونی ہتھکنڈوں سے ملازمین اور یونین عہدیداروں کے خلاف کاروائیاں عمل میں لا کر آئین پاکستان ، عالمی کنونشنز اور لیبر لاءز کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا جا رہا ہے۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے صدر حاجی انور خان مروت ، سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، چئیرمین محبوب اللہ اور جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی نے تحصیل میونسپل آفیسرز ٹانک اور کرک کے ساتھ ساتھ RMO کوہاٹ کی جانب سے غیر قانونی ، غیر آئینی ، نامناسب اور غلط، خلاف قانون ، خلاف آئین اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے عالمی کنونشنز کے خلاف کام کرکے یونین عہدیداران اور ملازمین کو حراساں کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈہ پور، وزیر بلدیات و دیہی ترقی ارشد ایوب خان ، سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا سردار ثاقب اسلم خان اور سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ خیبرپختونخوا وحید الرحمن سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ریجنل میونسپل آفیسر کوہاٹ اور تحصیل میونسپل آفیسرز کرک اور ٹانک کو فوری طور پر یونین عہدیداران کے خلاف جاری کئے گئے غیر قانونی ، خلاف آئین اقدامات و نوٹسز واپس لینے اور یونینز عہدیداران کے خلاف جاری کاروائی سے روکا جائے بصورت دیگر غیر آئینی اور عالمی کنونشنز کی خلاف ورزی کے مترادف نوٹسز کا معاملہ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے علم میں لایا جائے گا جس کی براہ راست ذمہ داری محکمہ بلدیات و دیہی ترقی پر عائد ہو گی۔

جواب دیں

Back to top button