وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر ٹولنٹن مارکیٹ کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ٹولنٹن مارکیٹ کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹولنٹن مارکیٹ میں واسا اور ایل ڈی اے کی جانب سے جاری کاموں کا جائزہ لیا۔واسا اور ایل ڈی اے ٹیموں نے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کو جاری کاموں بارے بریفنگ دی۔

ٹولنٹن مارکیٹ میں پارکنگ ایریا کی ڈویلپمنٹ، تجاوزات کے خاتمے اور کنٹرولڈ انٹری ایگزٹ پر کام جاری ہے۔مارکیٹ کی اپ گریڈیشن سے ٹولنٹن مارکیٹ سے گندگی کا خاتمہ ہو گا، مارکیٹ کا ورکنگ انوائرمنٹ بہتر ہوگا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہاکہ ٹولنٹن مارکیٹ میں سیوریج سسٹم، ایگزاسٹ سسٹم اور ویسٹ ڈسپوزل سسٹم بنایا جا رہا ہے۔ٹولنٹن مارکیٹ کی آؤٹ لک کو بہتر بنانے کے لیے یونیفارم سائنج اور فساڈ میں بہتری لائی جا رہی ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ٹولنٹن مارکیٹ کی بیک سائیڈ پر باؤنڈری وال کی تعمیر اور دیگر کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے اپ گریڈیشن کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، پراجیکٹ ڈائریکٹر، ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ اور متعلقہ افسران موجود تھے۔






