ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کی مناسبت سے لاہور کے علاقے فتح گڑھ میں ایک خصوصی طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد ہیپاٹائٹس کے مرض کے بارے میں شعور اجاگر کرنا اور مریضوں کو مفت علاج کی سہولیات فراہم کرنا تھا۔اس کیمپ میں معروف ماہر معالج جناب حکیم صفدر محمود نے شرکت کی۔

انہوں نے موقع پر موجود مریضوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور ان کے لیے مفید اور مؤثر نسخہ جات تجویز کیے۔ مریضوں نے نہ صرف حکیم صاحب کے مشوروں کو سراہا بلکہ ان کے ہمدردانہ رویے کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔کیمپ کے دوران ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے کہا کہ ان کا مشن صحت کے شعبے میں پسماندہ طبقات کی مدد کرنا اور موذی امراض کے خلاف شعور بیدار کرنا ہے۔عوامی سطح پر اس اقدام کو بے حد سراہا گیا اور شہریوں نے اس قسم کے مزید طبی کیمپوں کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔






