وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم آمد!وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے پشاور میں تعمیر و بحالی کے بعد عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا باضابطہ افتتاح کر دیا جبکہ اس موقع پر قومی ٹی ٹوئنٹی کپ 2026 کا بھی باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ انہوں نے اسٹیڈیم میں جاری ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، میچ دیکھا اور کھلاڑیوں سے ملاقات کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر صوبائی وزیر مینا خان آفریدی، معاون خصوصی برائے کھیل و امور نوجوانان تاج محمد خان ترند، معاون خصوصی شفیع جان، ممبران صوبائی اسمبلی اور پارٹی قائدین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعلیٰ کی اسٹیڈیم آمد پر موجود شائقین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ شائقین نے ان کے ساتھ تصاویر اور سیلفیز بھی بنوائیں۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم ایک دیرینہ منصوبہ تھا جسے جدید اور بہترین سہولیات کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے۔ اسٹیڈیم کا ناظرین سے بھر جانا صوبے کے عوام کے کرکٹ سے گہرے لگاؤ اور غیر معمولی جذبے کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں یہاں پاکستان سپر لیگ کے میچز بھی منعقد ہوں گے اور بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔اس جدید اسٹیڈیم کے قیام سے صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کے لیے مثبت سرگرمیوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے تمام میچز کے لیے شائقین کرکٹ کو مفت ٹکٹ فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا۔عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر و بحالی کا منصوبہ 2.3 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے، جس میں جدید فلڈ لائٹس، نو کرکٹ پچز، ہاسٹل بلاک، پویلین بلاک اور دیگر جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ پشاور شہر میں تقریباً 20 سال کے طویل عرصے کے بعد کرکٹ کی سرگرمیاں ایک بار پھر بحال ہو گئی ہیں۔
Read Next
4 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی حکومتی مذاکراتی ٹیم کی ملاقات
7 گھنٹے ago
*بگڑتی ہوئی صورتحال اور سنگین مالی بحران پر خیبرپختونخوا کےبلدیاتی اداروں کی تمام کیٹیگریز کے ملازمین نے ایکا کر لیا*
1 دن ago
حکومت خیبرپختونخوا نے ڈپٹی کمشنرز نارتھ وزیرستان، ساوتھ وزیرستان اور مہمند کو او ایس ڈی بنا دیا
2 دن ago
پشاور بس ٹرمینل مکمل ہے مگر این ایچ اے راستے کیلئے این او سی جاری نہیں کر رہا،وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی
3 دن ago
*وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کرپشن کے خلاف اہم اقدام اٹھاتے ہوئے اینٹی کرپشن ڈیسک کا افتتاح کر دیا۔*
Related Articles
*صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 21ویں اجلاس میں خیبر پختونخوا کے لیے 56 ارب سے زائد کے 41 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری*
3 دن ago
محمد سہیل آفریدی نے "پشاور کی عظمتِ رفتہ کی بحالی” منصوبے کے تحت رنگ روڈ پر کبوتر چوک انڈر پاس کا سنگِ بنیاد رکھ دیا
4 دن ago
مشیر زراعت میاں محمد عمر کی زیر صدارت خیبر پختونخوا فوڈ سیکیورٹی سپورٹ پراجیکٹ کا جائزہ اجلاس
4 دن ago
لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی طرف سےعزیز اللہ خان مروت کو ترک ورلڈ میونسپلٹیز یونین کا ممبر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد
5 دن ago


