*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ منصوبے کا دورہ،جاری تعمیراتی کاموں اور یومیہ اہداف کا جائزہ لیا۔*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ منصوبے کا دورہ کیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، کنٹریکٹر، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور نیسپاک حکام نے بریفنگ دی۔پیکج ٹو سگیاں تا بابو صابو کی سروس روڈ کے تین سیکشنز پر اسفالٹ مکمل کر لیا گیا ہے، لین مارکنگ کا عمل جاری ہے۔1.8 کلومیٹر پر مشتمل سیکشن فور پر واٹر باونڈ کا عمل جاری ہے، چوبیس گھنٹے کام کیا جا رہا ہے۔پیکج ٹو کے دونوں اطراف گنٹری نصب کر دی گئی ہے۔ بابو صابو چوک سے کوریڈور کی طرف ٹال پلازہ کی تعمیر کا عمل جاری ہے۔مون سون بارشوں کی رکاوٹ کے باوجود سروس روڈ پر تعمیراتی کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے یومیہ اہداف کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق منصوبے کے بقیا کاموں کو ڈیڈلائن پر ہر صورت مکمل کیا جائے، کام کی رفتار مزید تیز کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button