کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کمیٹی کااجلاس ہوا۔کمشنر لاہور زید بن مقصود نے پیش کردہ 19 نئی ترقیاتی سکیموں کی تمام تفصیلات کا جائزہ لیا.اجلاس میں ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کمیٹی نے اربن ڈویلپمنٹ۔روڈز۔ہائر و سپیشل ایجوکیشن۔اور لوکل گورنمنٹ سکیموں کا جائزہ لیا اور پیش کردہ تمام ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی۔اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید رشید چوہان۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر حافظ محمد اقبال نے سکیموں کا جائزہ پیش کی۔تمام اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سکیموں سے متعلقہ محکموں نے شرکت کی۔ضلع لاہور۔شیخوپورہ۔ننکانہ صاحب اور قصور کی نئی ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا
کمشنر لاہور نے واسا کی مختلف ٹاونزمیں سیوریج/ڈرینز۔واٹر سپلائی کی 10 نئی سکیموں کا جائزہ لیکر منظوری دی۔مزید گورنمنٹ کالج کلیتہ البنات کی ترقیاتی سکیم کی منظوری دی۔کمشنر لاہور نے قصور۔اور لاہور کی روڈز کی سکیموں کی مزید تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مشروط منظوری دے دی۔کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کے معیار کو سختی سے جانچا جائیگا۔ بروقت تکمیل ہونی چاہیے۔