وزیراعلٰی پنجاب مریم نوازشریف مصنوعی مہنگائی کے خاتمے کے لئے متحرک،نرخ او رسپلائی چین میکنزم سے متعلق ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ خصوصی اجلاس وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو سپلائی چین میکنزم اور اشیاءخوردو نوش کے نرخ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبے بھر میں سپلائی چین میکنزم کو مزید موثر بنانے کے لئے اقدامات اور اشیاءخورد و نوش کے نرخ مناسب رکھنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ عوام پر مہنگائی کا بے جا بوجھ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ بنیادی اشیاءضروریہ کے نرخ عوام کی پہنچ میں ہونے چاہیے۔ ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کا میکنزم درست کرنے سے مصنوعی مہنگائی پر کنٹرول ممکن ہوگا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ اشیاءضروریہ کی فراہمی کے سسٹم کو بہتر بنانے سے اخراجات میں مزید کمی ہوگی۔ بحران اور کمی کی صورتحال سے بچنے کے لئے
سپلائی چین میکنزم کو فول پروف بنایا جائے۔ سینیٹر پرویز رشید، صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر زراعت عاشق حسین، چیف سیکرٹری،متعلقہ سیکرٹریز اور دیگر حکام موجود تھے۔