محکمہ ہاؤسنگ کے سیکرٹریٹ میں میگا گراؤنڈ واٹر اسٹوریج ٹینک کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کی ہدایت پر چوبرجی چوک کے قریب واقع محکمہ ہاؤسنگ سیکرٹریٹ میں تعمیر کیے گئے اس منصوبے کا مقصد بارشی پانی کی نکاسی کے نظام کو مزید مؤثر بنانا اور شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق میگا گراؤنڈ واٹر اسٹوریج ٹینک میں 10 لاکھ گیلن پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے، جبکہ منصوبے میں 20 کیوسک کپیسٹی کی پمپنگ مشینری بھی شامل کی گئی ہے۔ ٹینک کی تکمیل سے چوبرجی چوک اور ملحقہ علاقوں میں بارش کے دوران پانی کی نکاسی میں بہتری آئے گی۔ترجمان نے بتایا کہ چوبرجی اور اہم شاہراہ کے اطراف بارش کے دوران پانی جمع ہونے سے شہریوں اور راہگیروں کو مشکلات کا سامنا رہتا تھا۔ نئے گراؤنڈ واٹر اسٹوریج ٹینک کے ذریعے بارشی پانی کو ذخیرہ اور بروقت نکالا جا سکے گا، جس سے شہری آمدورفت اور نکاسیٔ آب کے نظام میں بہتری متوقع ہے۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق واٹر ٹینک کے اوپر جدید پارکنگ ایریا، پیڈل ٹینس کورٹ اور کرکٹ پچز بھی تعمیر کی جا رہی ہیں، جس سے سرکاری اراضی کو ایک سے زیادہ عوامی اور عملی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔ترجمان نے کہا کہ یہ منصوبہ سرکاری جگہ کے مؤثر، بہتر اور کثیرالمقاصد استعمال کی عملی مثال ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہری انفراسٹرکچر اور نکاسیٔ آب کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ نے مزید کہا کہ شہریوں کو بہتر بنیادی سہولیات کی فراہمی اور شہری مسائل کے پائیدار حل کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، جبکہ جدید انجینئرنگ سلوشنز کے ذریعے بارشی پانی کے انتظام اور شہری سہولیات میں بہتری لانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
Read Next
9 گھنٹے ago
نالہ لئی کی صفائی،تجاوزات کے خاتمے اور سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لئے جامع اقدامات کا فیصلہ
12 گھنٹے ago
*پھاٹا کے مالی سال 2025-26 کا جامع آڈٹ، خصوصی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم*
1 دن ago
وزیر اعلٰی صاف پانی پراجیکٹ، 30 نومبر تک راولپنڈی ڈویژن میں 706 فلٹریشن پلانٹس مکمل و فعال کرنے کا ہدف
1 دن ago
ڈڈوچہ ڈیم منصوبے کیلئے شفاف ٹینڈرنگ کا فیصلہ،36 ارب کے منصوبے سے راولپنڈی کو یومیہ 35 ملین گیلن صاف پانی فراہم ہوگا
1 دن ago






